بھارتی کھلاڑی کی اہلیہ کا سسر کے الزامات پر ردعمل

Feb 12, 2024 | 14:53:PM

(ویب ڈیسک)بھارتی کھلاڑی رویندرا جڈیجا کے والد کے الزامات پر  ان کی اہلیہ  ریوابا کا ردعمل سامنے آ گیا۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے بالر رویندرا جڈیجا اور ان کے والد کے درمیان جاری لفظوں کی جنگ نے جہاں سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کی ہے، وہیں والد کے بیانات صارفین کو حیران بھی کر رہے ہیں۔

حال ہی میں جڈیجا کے والد کی جانب سے بیٹے اور بہو پر الزامات عائد کیے گئے تھے، جس کے جواب میں کھلاڑی نے والد کو دھمکی دی تھی اور کہا تھا کہ انہوں نے میری اہلیہ کا تاثر بگاڑا، بہتر ہے کہ اس سے باز رہیں، میرے پاس بھی کہنے کو بہت کچھ ہے۔

جبکہ والد انیرد سنہا کا کہنا تھا کہ "بہو کے آنے کے بعد سے بیٹے کا رویہ تبدیل ہو گیا ہے، پتہ نہیں بہو نے کیا جادو کیا ہے۔"

یہ بھی پڑھیں:ادھار کے جوتوں سے ریس جیتے والا ایتھلیٹ چل بسا

ساتھ ہی ان کا کہنا تھا کہ" ایک ہی شہر میں ہونے کے باوجود وہ اپنے بیٹے سے ملاقات نہیں کر پاتے ہیں۔"

تاہم اب جڈیجا کی اہلیہ ریوابا کی جانب سے بھی ردعمل سامنے آیا ہے، ایک تقریب کے موقع پر جب میڈیا نمائندوں نے ان سے گھریلو مسائل اور سُسر سے متعلق سوال کیا تو ان کا کہنا تھا کہ" ہم آج یہاں کس لیے آئے ہیں؟ اگر آپ اس حوالے سے بات کرنا چاہتے ہیں، تو آپ مجھ سے رابطہ کر سکتے ہیں۔"

مزیدخبریں