بھارتی اداکارہ کا وہاج علی سے ملنے کیلئے پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) بھارتی ٹیلی وژن انڈسٹری کی معروف اداکارہ ریم شیخ نے اداکار وہاج علی سے ملنے کیلئے پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔
ریم شیخ ساتھی اداکاروں جینیفر ونگیٹ اور کرن واہی کے ہمراہ اپنے ایک ڈرامے کی پروموشن کیلئے ایک شو میں شریک ہوئیں۔ اس شو کے ایک سیگمنٹ کے دوران میزبان نے اداکارہ ریم شیخ سے سوال کیا کہ اگر اُنہیں کبھی عدالت میں کسی اداکار کا دفاع کرنا پڑے تو وہ کس اداکار کا دفاع کریں گی؟
This man is everyone's favorite. ???? #WahajAlipic.twitter.com/NNrHAeJycR
— Talha Junaid (@TalhaJunaid786) February 11, 2024
اس سوال پر ریم شیخ کا جواب دیتے ہوئے کہنا تھا کہ میں وہاج علی کا دفاع کرنا چاہوں گی اور اس کیس کے سلسلے میں یا تو مجھے پاکستان جانا ہوگا یا پھر وہاج علی پاکستان سے بھارت آجائیں۔
مزید پڑھیں: اتحادیوں کے ہاتھوں شکست
اُنہوں نے مزید کہا کہ میں زندگی میں ایک بار وہاج علی سے لازمی ملنا چاہتی ہوں کیونکہ میں اُنہیں بہت پسند کرتی ہوں۔
واضح رہے کہ وہاج علی اور یمنیٰ زیدی کا بلاک بسٹر ڈرامہ ’’تیرے بن‘‘ پاکستان اور بھارت سمیت پوری دنیا میں بےحد مقبول ہوا تھا، اس ڈرامے کے بعد سے بھارت میں وہاج علی اور یمنیٰ زیدی کے مداحوں کی تعداد بڑھ گئی ہے۔