پاکستان پیپلز پارٹی سے پاور شیئرنگ پر ابھی کوئی بات نہیں ہوئی: مریم اورنگزیب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ پاور شیئرنگ کے لیے پات چیت کی خبروں کی ترید کردی ۔ مزید گفتگو کرتے ہو ئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ابھی تک پاکستان مسلم لیگ (ن) نے وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کے ناموں پر کوئی فیصلہ نہیں کیا، اس حوالے سے مسلم لیگ (ن) کی اتحادی پارٹیوں سے مشاورت جاری ہے۔
مسلم لیگ (ن) کی ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پاور شیئرنگ سے متعلق کوئی بات چیت نہیں ہوئی بلکہ یہ گفتگو کا حصہ ہی نہیں ہے ۔ لیکن ساتھ چلنے پر مشاورت ہوئی ہے، آگے جو بھی فیصلہ کریں گے سب اتحادیوں کی مشاورت سے کریں گے اور اعلان کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن نے خواجہ آصف کی کامیابی کانوٹیفکیشن روک دیا