جہانگیر ترین کا سیاست اور آئی پی پی کی چیئرمین شپ چھوڑنے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )جہانگیر ترین نے استحکام پاکستان پارٹی ( آئی پی پی) کے چیئرمین کے عہدے سے استعفیٰ دینے اور سیاست سے یکسر کنارہ کشی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
اطلاعات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ٹوئٹ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے اس الیکشن میں میری حمایت کی اور اپنے مخالفین کو مبارکباد پیش کرنا چاہتا ہوں، میں پاکستانی عوام کی مرضی کا بے پناہ احترام کرتا ہوں، اس لیے میں نے آئی پی پی کے چیئرمین کے عہدے سے استعفیٰ دینے اور سیاست سے یکسر کنارہ کشی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
میں آئی پی پی کے تمام ممبران کا شکریہ ادا کرتا ہوں،میں ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں،اللہ کے فضل و کرم سے میں ذاتی حیثیت میں اپنی صلاحیت کے مطابق اپنے ملک کی خدمت کرتا رہوں گا۔
I would like to thank everyone who supported me in this election and want to offer my congratulations to my opponents. I have immense respect for the will of the people of Pakistan. Therefore, I have decided to resign from my position as Chairman IPP and step away from politics…
— Jahangir Khan Tareen (@JahangirKTareen) February 12, 2024
یہ بھی پڑھیں ؛ سراج الحق نے جماعت اسلامی کی امارت سے استعفیٰ دے دیا