سرفراز احمد کا کراچی میں مفت یونیورسٹی بنانے کا اعلان

Feb 12, 2024 | 18:32:PM

(جاوید اقبال) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے کراچی میں مفت یونیورسٹی بنانے کا اعلان کر دیا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے کراچی میں مفت یونیورسٹی بنانے کے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پڑھائی بہت مہنگی ہوگئی ہے، بچے سمسٹر فیس کی وجہ سے ایڈمیشن نہیں لے پا رہے, این جی او کے ساتھ مل کر ایک یونیورسٹی بنانے جارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 9 کے کمنٹری پینل اور میچ آفیشلز کا اعلان، عالمی شہرت یافتہ بڑے نام شامل

سرفراز احمد کا مزید کہنا ہے کہ یونیورسٹی میں بچوں کو مفت تعلیم دیں گے تاکہ وہ پاکستان کا نام روشن کریں۔

مزیدخبریں