(روزینہ علی) محکمہ موسمیات نے جنوب مغربی علاقوں، کشمیراورملحقہ پہاڑی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کر دی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلودرہے گا، تاہم بلوچستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ جنوب مغربی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ کشمیراورملحقہ پہاڑی علاقوں میں بھی چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کےساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: تعلیمی اداروں میں پیر کو چھٹی کا اعلان
محکمہ موسمیات کے مطابق (صبح) منگل کے روز اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم سرد اور خشک رہے گا، صوبہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی اضلاع میں شدید سرد رہے گا۔
صوبہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا، صبح کے اوقات میں مر ی، گلیات اور گردو نواح میں موسم شدید سرد اور مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ ہلکی بارش اور برفباری ہو سکتی ہے، تاہم نارووال، شیخوپورہ، سیالکوٹ، حافظ آباد اور گرجرانوالہ میں بعض مقا مات پر صبح کے اوقات میں ہلکی دھند پڑنے کا بھی امکان ہے۔
صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا، تاہم گوادر، جیوانی، پسنی، تربت، پنجگور، لسبیلہ اوراورماڑہ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا تاہم کراچی اور گر دو نواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش یا بونداباندی ہونے کی توقع ہے جبکہ کشمیر میں موسم شدیدسرد اور مطلع ابر آلود رہے گا۔