(24 نیوز) صدر مملکت عارف علوی سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں رؤف حسن اور عمیر نیازی نے ملاقات کی اور عام انتخابات میں ہونیوالی مبینہ دھاندلی کے حوالے سے انہیں آگاہ کیا۔
دونوں رہنماؤں نے صدر مملکت کو انتخابی عمل میں ہونے والی مبینہ بے ضابطگیوں کے بارے میں پارٹی مؤقف سے بھی آگاہ کیا، ان کا کہنا تھا کہ مختلف حلقوں میں جاری کردہ فارم 45 ہی انتخابی نتائج کے اصل حقائق بتاتے ہیں، پارٹی کو دبانے، انتخابی نشان چھیننے اور گرفتاریوں کے باوجود انتخابات میں کامیابی ملی ہے۔
یہ بھی پڑھیے: ایبٹ آباد، این اے 16 اور پی کے 44 میں پولنگ کے دوران مبینہ دھاندلی کی ویڈیو منظر عام پر آگئی
انہوں نے مزید کہا کہ زیادتیوں کے باوجود عام انتخابات میں عوام نے پارٹی کے امیدواروں پر اعتماد کا اظہار کیا جو ہمارے لیے باعث فخر ہے۔