فن لینڈ کے سابق وزیراعظم الیگزینڈرسٹب صدارتی انتخابات میں کامیاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) فن لینڈ کے سابق وزیر اعظم الیگزینڈر سٹب نے صدارتی انتخابات میں کامیابی حاصل کر لی۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فن لینڈ میں گزشتہ روز ہونے والے صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں سابق وزیر اعظم الیگزینڈر سٹب اور سابق وزیر خارجہ اور گرین پارٹی کے صدارتی امیدوار پیکا ہاوسٹو کے درمیان مقابلہ ہوا جس میں الیگزینڈر سٹب نے51.6فیصد ووٹ حاصل کئے۔
یہ بھی پڑھیں: قطر نے سزائے موت پانے والے ہندوستانی فوج کے 8 افسروں کو رہا کر دیا
بعد ازاں سابق وزیر خارجہ پیکا ہاوسٹو نے الیگزینڈر سٹب کو ملک کے 13ویں صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔