پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس، حکومت سازی کیلئے لیگی پیش کش پر تبادلہ خیال
Stay tuned with 24 News HD Android App
(روزینہ علی) پاکستان پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں حکومت سازی میں تعاون کے لئے پاکستان مسلم لیگ ن کی پیش کش سمیت ملکی مستقبل، سیاسی اور معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پاکستان پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں پاکستان پیپلزپارٹی کی پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور سمیت سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے تمام اراکین نے شرکت کی، اجلاس کا آغاز شہدائے جمہوریت کو خراج عقیدت پیش کرنے سے ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: فائرنگ سے زخمی اہلسنت والجماعت کے ذمہ دار جاں بحق ہو گئے
اراکین نے صدر پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز (پی پی پی پی) آصف علی زرداری اور چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا، اجلاس میں عام انتخابات اور اس کے حوالے سے عوام کے ردعمل، عام انتخابات کے بعد ملک کے مستقبل، ملکی سیاسی اور معاشی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا، اراکین کی جانب سے ملک کی سیاسی، معاشی اور حکومتی صورت حال کے حوالے سے بھی مختلف تجاویز پیش کی گئیں اور ملکی سلامتی کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔
ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے حکومت سازی میں تعاون کے لیے مسلم لیگ کی پیش کش کمیٹی کے سامنے رکھ دی، پارٹی اراکین نے مسلم لیگ ن کی پیش کش پر بھی تبادلہ خیال کیا۔