آئی سی سی کا شکریہ۔۔پاکستان کرکٹ بورڈ ایک اور ایونٹ کی میزبانی کریگا

Feb 12, 2025 | 00:19:AM
 آئی سی سی کا شکریہ۔۔پاکستان کرکٹ بورڈ ایک اور ایونٹ کی میزبانی کریگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب رپورٹ)پاکستان میں 19 فروری سے  کھیلی جانیوالی آئی سی سی  چیمپئنز ٹرافی کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ  کو  انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے ایک اور ایونٹ کی میزبانی مل گئی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان اس سال آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ کوالیفائرز کی میزبانی کرے گا اور ورلڈ کپ کوالیفائرز ماہ اپریل میں مختلف شہروں میں ہوں گے۔کوالیفائرز میں پاکستان سمیت چھ ملکوں کی ٹیمیں شریک ہوں گی۔ ایونٹ میں پاکستان، بنگلادیش، ویسٹ انڈیز، آئرلینڈ، اسکاٹ لینڈ اور تھائی لینڈ کی ٹیم شریک ہوں گی۔ویمن ورلڈ کپ کوالیفائرز کی دو ٹیمیں اس سال انڈیا میں ہونیوالے ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کریں گی جبکہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ایونٹ کے حوالے سے باضابطہ تفصیلات جلد جاری کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں:پتوکی:چندہ چور مسجد کے غلے میں چھوڑےکرنٹ سے مارا گیا