محمد رضوان اور سلمان آغا کی شاندار سنچریاں, شاہینوں نے جنوبی افریقا سے یقینی جیت چھین لی

Stay tuned with 24 News HD Android App

( 24 نیوز ) سہ ملکی سیریز کے فیصلہ کن میچ محمد رضوان اور سلمان آغا کی شاندار سنچریوں کی بدولت شاہینوں نے جنوبی افریقا سے یقینی جیت چھین لی اور فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا،پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 14 فروری کو کراچی میں کھیلاجائے گا۔
سہ ملکی کرکٹ سیریز کے اہم میچ میں جنوبی افریقہ نے پہلے کھیلتے ہوئے پاکستان کو جیت کے لیے353 رنز کا ہدف دے دیا، محمد رضوان اور سلمان آغا کی شاندار سنچریوں کی بدولت پاکستان نے ہدف حاصل کرلیا اور فائنل میں پہنچ گئے۔
کپتان محمد رضوان اور سلمان علی آغا ذمہ دارانہ انداز سے پاکستان کو فرنٹ سے لیڈ کرتے ہوئے اپنی سنچریاں مکمل کی،کپتان رضوان 128گیندوں پہناقابل شکست 122جبکہ سلمان علی آغا 103گیندوں پہ 134رنز بناکر آوٹ ہوئے۔
اننگ کی شروعات سے پاکستان کی بیٹنگ اچھی رہی اور ابتدائی11 اوورز میں3 وکٹوں کے نقصان پر 91 رنز بنائے، بابر اعظم 23،سعود شکیل 15 رنز بنا کر آوٹ ہوگئے،فخر زمان کی جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 41 رنز بنائے تاہم وہ بھی پویلین لوٹ گئے۔
جنوبی افریقہ نے پہلے کھیلتے ہوئے 5 وکٹوں کے نقصان پر 352 رنز بنائے جس میں کلاسن نے 56 گیندوں پر 85 رنز کی اینگز کھیلی جبکہ متھیو 83 ، ٹیمبا باووما نے 82 رنز بنائے، کائل ویرینا نے 44، ٹونی نے 22 سکور کئے۔
پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی نے 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا، نسیم شاہ اور خورشید شاہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی،پرویٹز کی پہلی وکٹ 51 رنز پر گری ، ٹونی ڈیزورزی کو شاہین شاہ آفریدی نے پویلین کی راہ دکھائی۔
خیال رہے کہ سہ فریقی سیریز میں جنوبی افریقا کے خلاف اہم میچ کے لیے پاکستان کی فائنل الیون میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ نئی کنڈیشنز ہیں نیا دن ہے،ہمیں اچھی کرکٹ کھیلنا ہے،سلمان آغا اچھی بولنگ کرتے ہیں،میرا نہیں خیال کےایکسٹرا سپنرکی اسکواڈ میں ضرورت پڑے گی۔
کپتان جنوبی افریقا ٹمبا باووما نے ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ٹیم میں چار تبدیلیاں کی ہیں، ٹونی ڈی زورزی،ہینرک کلاسن،کوبن بوش،کیشو مہاراج پلیئنگ الیون میں شامل ہیں۔
پاکستان ٹیم میں کامران غلام کی جگہ سعود شکیل کو جبکہ حارث رؤف کی جگہ پر محمد حسنین کو ٹیم کو شامل کیا گیا ہے۔
قومی ٹیم کپتان محمد رضوان، فخر زمان، بابر اعظم، سعود شکیل، سلمان علی آغا، طیب طاہر، خوشدل شاہ، شاہین آفریدی، محمد حسنین، نسیم شاہ اور ابرار احمد پر مشتمل ہوگی۔
واضح رہے کہ سہ فریقی سیریز میں پاکستان اور جنوبی افریقا کا میچ سیمی فائنل کی صورت اختیار کرگیا ہے، یہ میچ جیتنے والی ٹیم فائنل میں نیوزی لینڈ کے مدمقابل ہو گی۔