کامیاب شادی شدہ زندگی: صاحبہ افضل نے رازبتادیا
ہمارے زمانے میں چند اسٹارز ہوا کرتے تھے،اب سوشل میڈیاکی بدولت ہرایک اسٹار بن چکا ہے

Stay tuned with 24 News HD Android App

(ویب ڈیسک)معروف اداکارہ صاحبہ نےکامیاب شادی شدہ زندگی کارازبتاتے ہوئے کہاہے کہ شادی کی کامیابی کیلئے ضروری ہے کہ مرد اپنی نظریں اور عورت اپنی زبان قابو میں رکھے۔
صاحبہ نے ایک ٹی وی شومیں بطورمہمان شرکت کی جہاں انہوں نے دوسرے معاملات کے ساتھ ساتھ کامیاب شادی شدہ زندگی کے حوالے سے بھی گفتگوکی۔
اداکارہ صاحبہ افضل کامیاب ازدواجی زندگی کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر جواب دیتے ہوئے کہاکہ اس کیلئے ضروری ہے کہ مرد اپنی نظریں اورعورت اپنی زبان پر کنٹرول رکھے۔
صاحبہ کا کہنا تھا کہ ہمارے زمانے میں چند اسٹارز ہوا کرتے تھے،تاہم اب ہرایک اسٹار بن چکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:مفتی قوی راکھی ساونت کی فرمائش کے بعد جم پہنچ گئے،ممبرشپ بھی لے لی
انہوں نے سوشل میڈیا پر بات کرتے ہوئے کہا کہ لوگ اس کے ذریعے مشہور ہوکر اسٹارز بن گئے، ہر بات کا ایک مثبت پہلو ضرور ہوتا ہے لیکن سوشل میڈیا آنے کے بعد لوگ منفی پہلو پر زیادہ توجہ دینے لگے ہیں۔