تکنیکی اور آپریشنل وجوہات پر 4پروازیں منسوخ ،2 تاخیر کاشکار

کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App

( اقصیٰ شاہد)پروازوں کا شیڈول معمول پر نہ آسکا،تکنیکی اور آپریشنل وجوہات ،کراچی سے روانہ ہونے والی 4پروازیں منسوخ ،دو تاخیر کاشکار ہوگئیں۔
تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث آج کراچی سے روانہ ہونے والی چار پروازیں منسوخ اور دو تاخیر کاشکار ہیں ۔
کراچی سے لاہور ایئر سیال کی پرواز پی ایف 145،کراچی سے اسلام آباد ایئر سیال کی پرواز پی ایف 123 ،کراچی سے دبئی ایمریٹس کی پرواز ای کے 609منسوخ کر دی گئی ۔
کراچی سے ملتان پی آئی اے کی پرواز پی کے 330 دو گھنٹے تاخیر کے بعد3 بجے، کراچی سے گوادر پی آئی اے کی پرواز پی کے 503سات گھنٹے تاخیر کے بعد دو بجے روانہ ہوگی
کراچی سے لاہور ایئر بلیو کی پرواز پی اے 406 بھی منسوخ کر دی گئی ۔