ایک ہزار سال بعد انسان کیسا ہوگا؟ سائنسدانوں نے بڑا دعوٰی کردیا

Stay tuned with 24 News HD Android App

(ویب ڈیسک) سائنسدانوں نے قدرتی ارتقا کے نتیجے میں ایک ہزار سال بعد انسانی جسم میں تبدیلیوں سے متعلق بڑا دعوٰی کیا ہے۔
سائنسدانوں کا کہنا ہے ایک ہزار سال بعد کے انسان زیادہ جاذب نظر اور انتہائی پرکشش ہوں گے۔ مردوں میں ایسی ایسی خوبیاں دکھائی دیں گی جنہیں خواتین پسند کرتی ہیں, انسان متناسب چہرے، چوڑے جبڑے والے ہوں گے جبکہ ایک ہزار سال بعد خواتین کی جلد بھی زیادہ چمکدار اور ہموار ہوجائیگی۔
سائنسدانوں کا کہنا ہے کچھ آبادیوں کے لوگ قد میں بھی چھوٹے ہوسکتے ہیں۔ سائنسدان یہ پیش گوئی بھی کررہےہیں کہ وقت گزرنے کیساتھ ساتھ انسانی جلد کا رنگ گہرا ہوتا جائے گا، ایسا گرمی کے زیادہ اثر کی وجہ سے ہوگا۔ زیادہ تر لوگ ایک جیسے نظر آئیں گے، اس کا مطلب ہے کہ نسلی تنوع کم ہوسکتا ہے۔
دوسری طرف یہ دعوٰی بھی سامنے آیا ہے کہ ٹیکنالوجی پر بہت زیادہ انحصار کرنے کی وجہ سے انسان کے دماغ کا سائز کم بھی ہو سکتا ہے۔ بعض سائنس دان ایسے بھی ہیں جنہیں اس بات کا خدشہ ہے کہ ایک ہزار سال بعد کے انسان پالتو بندروں کی طرح ہوسکتے ہیں.
یہ بھی پڑھیں: بھارت میں عمارت سے پاکستانی 20 روپے کا نوٹ ملنے پرخوف و ہراس پھیل گیا
سائنسدانوں کو یہ خدشہ اس لیے ہے کہ ایسا زیادہ نہ سوچنے اور خودکار نظام پر انحصار کرنے کی وجہ سے ہوگا۔