مہنگائی کم ہو رہی،ایک بار پھر پاکستان سنوار رہے ہیں،نوازشریف

Feb 12, 2025 | 14:07:PM
مہنگائی کم ہو رہی،ایک بار پھر پاکستان سنوار رہے ہیں،نوازشریف
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) صدر مسلم لیگ ن میاں نواز  شریف اوروزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف سے اراکین  پنجاب اسمبلی نے ملاقات کی۔

میاں نوازشریف نےکہاکہ ہم نےپاکستان کی خاطر ہنستے ہوئے قربانیاں دیں،آگےبھی کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، انہوں نے بانی پی ٹی آئی پربھی  تنقیدکی، کہا کہ بے ایمانی سے آئےشخص نے ملک کی بنیادیں ہلا دی تھیں،اب زوال کا رخ ترقی کی طرف موڑ دیا ہے، معاشی اشاریوں کی بہتری پاکستان کی بہتری ہے،  اللّٰہ کرے ہم ایک بار پھر ٹیک آف کر سکیں۔

ٰیہ بھی پڑھیں: مریم نواز کی محنت سے پنجاب میں بہتری نظر آ رہی ہے: نواز شریف 

نواز شریف نےمزیدکہا  معیشت میں بہتری لا کر ایک بار پھر پاکستان سنوار رہے ہیں، پالیسی ریٹ 22 سے 12 فیصد ہونے سے معاشی سرگرمیاں بڑھ رہی ہیں، معیشت کو فائدہ ہو رہا ہے، روپیہ مستحکم ہوا اور گروتھ بڑھ رہی ہے،مہنگائی کم ہو رہی ہے،سٹاک ایکسچینج بلند ترین سطح پر ہے۔