اداکارہ سعدیہ غفار کے ہاں بیٹے کی پیدائش 

Feb 12, 2025 | 14:10:PM
اداکارہ سعدیہ غفار کے ہاں بیٹے کی پیدائش 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) اداکارہ سعدیہ غفار  اور اداکار حسن حیات خان کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

 سعدیہ غفار نے انسٹاگرام پر اپنی بیٹی کے ہمراہ نومولود بیٹے کی دلکش تصاویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ اب وہ اور حسن ایک بیٹے کے بھی والدین بن چکے ہیں۔

اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ انہوں نے بیٹے کا نام Zidane Hayat Khan رکھا ہے۔

واضح رہے کہ سعدیہ غفار اپنے شوہر حسن حیات اور بیٹی ریا کے ہمراہ کیلی فورنیا میں مقیم ہیں،شادی کے بعد سعدیہ غفار نے اداکاری نہیں کی البتہ انہوں نے اداکاری کو خیرباد بھی نہیں کہا۔

یہ بھی پڑھیں:اُشنا شاہ کی سالگرہ پرفنکاروں کی کہکشاں، صنم سعید توجہ کا مرکز بن گئیں

واضح رہے کہ حسن حیات اور سعدیہ غفار کی شادی مارچ 2020 میں ہوئی تھی۔