انٹرنیٹ کی رفتارمیں بہتری کی خوشخبری،فائیو جی سروس بھی آئیگی

قومی اسمبلی کے اجلاس میں ملک میں  انٹرنیٹ کی رفتاراورفائیو جی سروس کامعاملہ زیربحث آیا

Feb 12, 2025 | 15:52:PM

(ویب ڈیسک) انٹرنیٹ کی رفتارمیں بہتری کی خوشخبری سنادی گئی،رواں سال فائیو جی سروس بھی آئیگی،قومی اسمبلی کے اجلاس میں ملک میں  انٹرنیٹ کی رفتاراورفائیو جی سروس کامعاملہ زیربحث آیا۔

پارلیمانی سیکرٹری برائے آئی ٹی سبین غوری نے ایوان کو بتایا کہ انٹرنیٹ کی سست روی کی کئی وجوہات ہیں جن پر حکومت کام کر رہی ہے، وقفہ سوالات کے دوران حکومتی اور اپوزیشن اراکین کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ ہوا، پیپلز پارٹی کے رکن آغا رفیع اللہ نے انٹرنیٹ کی خراب صورتحال پر تنقیدکی،کہا کہ ’کوئی ویڈیو ڈاؤن لوڈ نہیں ہوتی، انٹرنیٹ چلتا ہی نہیں۔‘

یہ بھی پڑھیے:بجلی کی قیمتوں میں کمی پر آئی ایم ایف کے نہ ماننے کا خدشہ ختم ہوگیا: وزیراعظم

رکن پیپلز پارٹی  شگفتہ جمانی نے طنزیہ جملہ کسا:کہا’بلاول صاحب نےدرست کہاتھاکہ پتہ نہیں کون سی مچھلی ہے جو صرف پاکستان کی کیبل کھا جاتی ہے‘۔ سبین غوری نےجواب دیا ’کوئی نہ کوئی مچھلی تو ہے جو انٹرنیٹ کیبل کاٹ جاتی ہے، مگر وہ کون سی مچھلی ہے، یہ ہمیں بھی نہیں معلوم ‘۔

مزیدخبریں