ماوراحسین کی بالی ووڈ فلم "صنم تیری قسم" کا سیکوئل بنانے کا اعلان
2016 کی مقبول فلم کی بھارت میں دوبارہ ریلیز نے اس کی مقبولیت میں مزید اضافہ کردیاہے

Stay tuned with 24 News HD Android App

(ویب ڈیسک)اداکارہ ماوراحسین کی2016 کی مشہور بالی ووڈ فلم "صنم تیری قسم" کے سیکوئل کا اعلان کردیاگیا۔
فلم"صنم تیری قسم"کی بھارت میں دوبارہ ریلیز نے اس کی مقبولیت میں مزید اضافہ کردیاہے جس میں مرکزی اداکار ہارش وردھن رانے اور ماورا حسین کی جوڑی کوپسندکیاجارہاہے ۔
اب ایک حالیہ انٹرویو میں فلم کے ہدایتکاروں رادھیکا راؤ اور ونے سپرو نے انکشاف کیا ہے کہ سیکوئل کی کہانی پہلے حصے کی تحریر کے دوران ہی دو حصوں میں تقسیم کی گئی تھی، دوسرے حصے کی کہانی پہلے سے مکمل ہے اور فلم کی ریلیز کے لیے ویلنٹائن ڈے 2026 کو ہدف بنایا گیا ہے۔
فلم کے پہلے حصے کے آخری منظرمیں جہاں اندر درخت کے قریب پہنچتا ہے اور سارو (ماورا حسین) کی آواز گونجتی ہے، کے بارے میں ہدایتکاروں نے وضاحت کی کہ یہ منظر خاص طور پر سیکوئل کے لیے پس منظر تیار کرنے کے لیے رکھا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:شادی کے لیے میں نے پہلے پروپوز کیا تھا: ماورا حسین کاانکشاف
رادھیکا راؤ اور ونے سپرو نے مزید بتایا کہ فلم کے زیادہ تر گانے تیار ہو چکے ہیں اور مداحوں کے شاندار ردعمل کے پیش نظر وہ "صنم تیری قسم 2" کو جلد باضابطہ طور پر لانچ کریں گے۔