مرد کو دوسری شادی کیلئے پہلی بیوی سے اجازت کی ضرورت نہیں: صائمہ قریشی

Stay tuned with 24 News HD Android App

(ویب ڈیسک) معروف اداکارہ صائمہ قریشی کا کہنا ہے کہ شوہر کو دوسری شادی کے لیے پہلی بیوی سے اجازت لینے کی ضرورت نہیں ہے۔
معروف اداکارہ نے ایک یوٹیوب چینل کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی ،اس پوڈکاسٹ سے صائمہ قریشی کا ایک مختصر ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہواہے جس میں لوگ اداکارہ کو یہ کہتے ہوئے سن اور دیکھ سکتے ہیں کہ برکت تو صرف مرد کی کمائی میں ہوتی ہے،اس بات کو تو تسلیم کریں،عورت کی کمائی میں برکت نہیں ہوتی،جب عورت گھر سنبھالنا شروع کرتی ہے تو اس کی فطرت ہے کہ وہ جتاتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کسی بھی مرد کو دوسرا نکاح کرنے سے قبل پہلی بیوی سے اجازت لینے کی ضرورت نہیں ہے، اسی لیے دوسرے نکاح کا حکم دیا گیا تاکہ ایکسٹرا میریٹل افیئر ختم ہو جائیں گے، قرآن میں بھی ایسا کچھ نہیں لکھا کہ نکاح سے قبل پہلی اہلیہ سے اجازت لینا لازمی ہے۔
میزبان کے سوال پر انہوں نے مزید کہا کہ اس ذہنیت کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے جو غلط ہے اسے غلط کہنا چاہیے اور جو صحیح ہے وہ صحیح ہے، پھر چاہے معاشرہ اسے غلط سمجھے۔
یہ بھی پڑھیں:شادی کے لیے میں نے پہلے پروپوز کیا تھا: ماورا حسین کاانکشاف
صائمہ قریشی نے کہا کہ نکاح ایک حرام رشتے سے بہتر ہے، مرد کو مرد کی طرح پیش آنا چاہیے نکاح کرے اور اسے سب کے سامنے قبول بھی کرے، پہلی بیوی وقتی طور پر غصہ کرے گی لیکن وقت کے ساتھ یہ سمجھ جائے گی کہ اس چیز کی اجازت ہمارا دین دیتا ہے اور نکاح ایکسٹرا میریٹل افیئر سے بہتر ہے۔