(جنید ریاض) پنجاب بھر کے 42 ہزار سرکاری سکولوں میں سالانہ امتحانات 10 مارچ سے لئے جائیں گے،نئے تعلیمی سال کا آغاز یکم اپریل سے کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب ایگزمینیشن کمیشن پنجاب بھر میں امتحانات کیلئے سوالیہ پیپرز فراہم کرے گا، امتحان میں 65 لاکھ سے زائد بچے شرکت کریں گے۔ امتحانات کا سلسلہ 20 مارچ تک جاری رہے گا۔
امتحانات کے نتائج مارچ کے آخری ہفتے میں جاری کیے جائیں گے اورنئے تعلیمی سال کا آغاز یکم اپریل سے کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:حضرت لعل شہباز قلندر کے عرس پر عام تعطیل کا اعلان