الائنس کیلئے ساری سیاسی جماعتوں سے رابطے کر رہے ہیں،بیرسٹر گوہر 

Feb 12, 2025 | 17:55:PM

(طیب سیف)چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ابھی ہم ساری سیاسی جماعتوں کے ساتھ الائنس کے لیے رابطے کر رہے ہیں ۔ساری دنیا کا یہی موقف ہے عدلیہ آزاد ہونی چاہیے ۔

رپورٹ کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر  کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف اور چیف جسٹس صاحبان کی ایسی ملاقاتیں اکثر ہوتی رہتی ہیں۔ اس میں کوئی غلط بات نہیں ۔ ایک صحافی کے سوال پر  کہ ’کیا مزاکرات اب تاریخ کا حصہ بن گئے ہیں‘ جس پر چئیرمین تحریک انصاف نے کہا کہ ہیلو ہائے کے لیے مزاکرات نہیں تھے ملک کے بڑے سنجیدہ مسائل تھے اور ہم اسکے حل کی کوشش کر رہے تھے۔ ایک اور سوال  پر کہ ’اسٹیرنگ کمیٹی کے لیے شاہد خاقان عباسی کو کیوں چنا گیا‘ جس پر انہوں نے جواب دیا کہ ابھی ہم ساری سیاسی جماعتوں کے ساتھ الائنس کے لیے رابطے کر رہے ہیں ۔اسٹیرنگ کمیٹی کیلئے سارے لوگوں سے رابط کریں گی ،یہ الائنس کا حصّہ ہیں ۔شاہد خاقان عباسی آگے بڑھیں گے ان پر سب کو اعتماد ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے پہلے بھی تحریک تحفظ آئیں کے محمود اچکزئی کو سربراہ بنایا، شاہد خاقان عباسی تجربہ کار اور بہترین انسان ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب کے تمام سرکاری سکولوں میں سالانہ امتحانات 10 مارچ سے لئے جائیں گے 

مزیدخبریں