بانی پی ٹی آئی کا بیانیہ شیئرنہ کرنےوالوں کوپارٹی سےنکالنے کا حکم

Feb 12, 2025 | 18:25:PM

(طیب سیف)بانی تحریک انصاف نے پارٹی کی کور کمیٹی سےپرانےچہرےنکالنےکاحکم دےدیا۔پاکستان تحریک انصاف کےبانی نے پارٹی  کی کور کمیٹی کی ازسر نو تشکیل کا حکم دیاہے۔

سوشل میڈیا پر بیانیہ شئیر نہ کرنے والے کور کمیٹی ممبران کو پارٹی سےنکالا جائے گا۔پی ٹی آئی ذرائع کےمطابق بانی نے پارٹی سے  پرانے چہروں کو نکال کر متحرک لوگوں کو شامل کرنےکاحکم دیا ہے۔پارٹی کی سوشل میڈیا ٹیم کور کمیٹی کو بغور مانیٹر کرے گی۔

ذرائع پی ٹی آئی  کابتاناہےکہ پہلےبانی تحریک انصاف کے ٹویٹ اور دیگر پیغامات کو ری ٹویٹ نہ کرنے والے ممبران کو نکالا جائے گا۔کور کمیٹی میں صرف وہی لوگ ہوں گے جو بانی کے نظریے کا بوجھ اٹھا سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیے:وفاقی حکومت نےکتنی ہزاراسامیاں ختم کردیں؟ہوشربا تعداد منظرعام پر

ذرائع کےمطابق بانی پی ٹی آئی نےکہاہےکہ جو میرا ٹویٹ ری ٹویٹ نہیں کرتا وہ کمپرومائزڈ ہے،کمپرو مائزڈ لوگوں کی  پارٹی کی کور کمیٹی میں کوئی جگہ نہیں۔

مزیدخبریں