ہنگری کےسفیرکی سپیکرایازصادق سے ملاقات، تعلقات مزیدبہترکرنےکی خواہش کااظہار

Feb 12, 2025 | 18:59:PM
ہنگری کےسفیرکی سپیکرایازصادق سے ملاقات، تعلقات مزیدبہترکرنےکی خواہش کااظہار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ہنگری کے سفیر بیلافازیکاس نے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی،اورپاکستان کیساتھ تعلقات کومزید فروغ دینے میں دلچسپی کااظہارکیا۔

سردار ایاز صادق نےہنگری کےسفیرسے کہاپاکستان اور ہنگری کے درمیان تجارتی روابط بڑھانے کے وسیع مواقع  ہیں، پاکستان اور ہنگری کے درمیان پارلیمانی روابط  کا  فروغ دونوں ممالک کے عوام کو قریب لانے میں معاون ثابت ہوں  گا -ہنگری پارلیمانی فرینڈشپ گروپ کو مزید متحرک اور فعال بنایاجائےگا۔انہوں نے ہنگری کی جانب سے پاکستانی طلبہ کے لیے تعلیمی وظائف کی فراہمی کوبھی سراہا۔

یہ بھی پڑھیے:بانی پی ٹی آئی کا بیانیہ شیئرنہ کرنےوالوں کوپارٹی سےنکالنے کا حکم

 ہنگری کے سفیربیلافازیکاس نےکہاسپیکر قومی اسمبلی کے متوقع دورہ ہنگری سے دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے،ہنگری پاکستان کے ساتھ سفارتی، اقتصادی اور تعلیمی تعاون کو مزید فروغ دینے کا خواہاں ہے-