خوشخبری،الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ اسٹیشنز کیلئے بجلی نرخ میں بڑی کمی کا جلداعلان 

Feb 12, 2025 | 19:14:PM
خوشخبری،الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ اسٹیشنز کیلئے بجلی نرخ میں بڑی کمی کا جلداعلان 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی  نے وفاقی حکومت کی چارجنگ سٹیشنز کیلئے بجلی کی قیمت سےمتعلق درخواست پر سماعت مکمل کرلی جس کے بعد الیکٹرک وہیکلز کے چارجنگ سٹیشنز کیلئے بجلی نرخ میں بڑی کمی متوقع ہے۔

رپورٹ کے مطابق نیپرا اتھارٹی نے چارجنگ سٹیشنز کیلئے قیمت سے متعلق سماعت مکمل کر لی ہے ، جس کے بعد ٹیرف 45 روپے 54پیسے سے کم ہو کر 23 روپے58پیسے ہونے کا امکان ہے،نیپرااتھارٹی وفاق کی درخواست پر پالیسی کا جائزہ لے کر فیصلہ جاری کرے گی،ٹیرف میں کمی سے متعلق نیپرا فیصلےکے بعدحتمی نوٹیفکیشن حکومت جاری کرے گی۔

 اس سے قبل وفاقی حکومت نے پچھلے ماہ ہی الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ سٹیشنز کیلئے بجلی 45 فیصد سستی کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اور اس حوالے سے وزیر توانائی اویس لغاری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ توانائی کے شعبے میں اصلاحات کا عمل جاری ہے، الیکٹرک گاڑیوں کی عوام تک رسائی کے لیے چارجنگ سٹیشنز کے قواعد و ضوابط بنا لئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہر محلے میں چارجنگ سٹیشن ہو گا، ای پورٹل کے ذریعے اس حوالے سے اجازت دی جائے گی ، اس کاروبار کو شروع کرنے کیلئے 18 سے 20 لاکھ روپے اور ڈیڑھ کروڑ تک سرمایہ لگے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب کے تمام سرکاری سکولوں میں سالانہ امتحانات 10 مارچ سے لئے جائیں گے