ادکارہ میرا کی وکھڑی ٹائپ انگلش،برطانیہ انٹری پر 10 سال کی پابندی لگی،والدہ

Stay tuned with 24 News HD Android App

(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کی ادکارہ میرا کو ایک منفرد مقام حاصل ہے کہ وہ انگلش بڑی وکھڑی ٹائپ کی بولتے ہوئے ذرا بھی نہیں شرماتی ، اس حوالے سے انکی والدہ نے انکشاف کیا ہے کہ اسی وجہ سے برطانیہ میں میرا کے داخلے پر 10 سالہ پابندی کا سامنا رہا۔
رپورٹ کے مطابق اداکارہ میرا (سیدہ ارتضیٰ رباب) کو برطانیہ میں داخلے پر 10 سالہ پابندی کا سامنا رہا، جس کی وجہ اب سامنے آگئی ہے۔ دستاویزات کے مطابق اداکارہ میرا کو انگریزی زبان کے انٹرویو میں ہونے والی غلط فہمی کے باعث برطانوی امیگریشن حکام نے روک دیا تھا۔اس حوالے سے اداکارہ کی والدہ شفقت زہرا بخاری کے مطابق، میرا کو ہیتھرو ایئرپورٹ پر امیگریشن افسر نے 'ٹرانزٹ' سے متعلق سوال کیا، لیکن میرا نے بار بار 'ٹرانزیکشن' کا ذکر کیا، جس سے دونوں جانب غلط فہمی پیدا ہوئی۔ مزید برآں، میرا اپنی والدہ کا مکمل نام بھی صحیح طریقے سے نہیں بتا سکیں، جس کی وجہ سے معاملہ مزید خراب ہوگیا۔اور اب میرا کی 10 سالہ پابندی ختم ہونے کے بعد ان کے ٹریول ایجنٹ نے دوبارہ وزٹ ویزہ کے لیے درخواست دی، لیکن غلط معلومات فراہم کرنے کی وجہ سے اسے مسترد کر دیا گیا۔ میرا نے تصدیق کی کہ انہوں نے ایک نیا وکیل ہائر کر لیا ہے، جو ان کی ویزہ اپیل پر کام کر رہا ہے۔
اس حوالے سے میرا کی والدہ نے برطانوی ہائی کمیشن سے اپیل کی ہے کہ ان کی بیٹی کو ویزہ دیا جائے، کیونکہ ان کی چھوٹی بہن جرمنی میں اور دوسری بہن لندن میں وکیل ہیں، جبکہ ان کی ماں زیادہ تر برطانیہ میں رہتی ہیں۔میرا کی والدہ نے ان کی مقبولیت پر بات کرتے ہوئے کہا: "میرا بہت ذہین ہیں، وہ جانتی ہیں کہ میڈیا میں کیسے رہنا ہے۔ وہ متنازع بیانات دیتی ہیں اور وائرل ہو جاتی ہیں۔ وہ ہمارے خاندان کی کفیل ہیں اور سب کا خیال رکھتی ہیں۔ وہ سب سے مہربان انسان ہیں، اللہ نے انہیں بہت نوازا ہے!"
انہوں نے مزید کہا کہ "میرا کے کئی فلمی پروجیکٹس لندن میں شوٹ ہونے ہیں، جو صرف اسی وقت مکمل ہو سکتے ہیں جب وہ برطانیہ آ سکیں۔ میرا عالمی سطح کی اداکارہ ہیں اور دنیا بھر میں کام کر رہی ہیں، برطانوی حکومت کو انہیں ویزہ دینا چاہیے!"میرا گرین کارڈ ہولڈر ہیں اور باقاعدگی سے امریکہ جاتی ہیں، لیکن برطانیہ میں ان کی انٹری اب بھی ممکن نہیں ہو سکی۔ والدہ کے مطابق، کئی بین الاقوامی سرمایہ کار میرا کی فلموں میں سرمایہ کاری کے خواہشمند ہیں، لیکن ویزہ نہ ملنے کی وجہ سے یہ پروجیکٹس تعطل کا شکار ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:پنجاب کے تمام سرکاری سکولوں میں سالانہ امتحانات 10 مارچ سے لئے جائیں گے