موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

Feb 12, 2025 | 20:00:PM

(روزینہ علی) محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں موسم کے حوالے سے پیشگوئی کرتے ہوئے خشک اور سرد رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ 

آج رات موسم کی صورتحال کے حوالےسے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔ 

 جمعرات کے روز موسم کے حوالے سے موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اور خشک رہے گا،خیبرپختونخو ا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اورخشک جبکہ شمالی اضلاع میں رات اورصبح کے اوقات میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے پنجاب کے  بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے تاہم  مری، گلیات اور گردونواح میں موسم سرد اور خشک جبکہ رات اورصبح کے اوقات میں شدید سرد رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے جبکہ بہاولپور۔ملتان،ڈیرہ غازی خان، رحیم یار خان اور گردونواح میں صبح کے اوقات میں ہلکی دھندپڑنے کی توقع ہے۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی اضلاع میں رات اورصبح کے اوقات میں شدید سرد رہنے  بعد از دوپہر تیز ہوائیں چلنے کی توقع ہے،سندھ  کے بیشتر اضلاع میں  بھی موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ 

 کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم شدید سرد اور خشک رہے گا۔ 

یہ بھی پڑھیں:  ملک بھر کے صارفین کیلئے بجلی سستی کردی گئی

مزیدخبریں