اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کا ریپریزنٹیشن مسترد ہونے کے آرڈر کو چیلنج کرنے کا فیصلہ 

Feb 12, 2025 | 21:07:PM

(بابرشہزادترک)اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز نے ریپریزنٹیشن مسترد ہونے کے آرڈر کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ریپریزنٹیشن کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست آئندہ چند روز میں دائر ہونے کا امکان ہے،ریپریزنٹیشن میں اسلام آباد ہائیکورٹ کی پرانی سینیارٹی بحال کرنے کی استدعا کی جائے گی، 

ذرائع کے مطابق چیف جسٹس عامر فاروق کی جانب سے جاری ریپریزنٹیشن مسترد کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی جائے گی،چیف جسٹس عامر فاروق نے تینوں ٹرانسفر ججز کی دوسرے، نویں اور بارہویں نمبر کو درست قرار دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:طلبہ کی موجیں ہو گئیں, اتوار اور پیر دو چھٹیوں سے لطف اندوز ہونگے

مزیدخبریں