ضلعی عدلیہ انصاف کی فراہمی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے: چیف جسٹس عامر فاروق

ڈسٹرکٹ کورٹس کے ججز کے 90فیصد فیصلے ہائیکورٹ میں برقرار رہے،یہ بہت خوش آئند بات ہے، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب

Feb 12, 2025 | 21:28:PM
ضلعی عدلیہ انصاف کی فراہمی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے: چیف جسٹس عامر فاروق
کیپشن: ضلعی عدلیہ کی جانب سے عشائیہ  کا انتظام
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حاشر احسن)چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق نے کہا ہے کہ ضلعی عدلیہ انصاف کی فراہمی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔

تٖفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ سے سپریم کورٹ جانے والے 2ججز کے اعزاز میں ضلعی عدلیہ کی جانب سے عشائیہ  کا انتظام کیا گیا جس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے 8ججز  نے شرکت کی،سنیارٹی ایشو پر پریزنٹیشن بھجوانے والے 5ججز شریک نا ہوئے۔

 اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس سرفراز ڈوگر نےتقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈسٹرکٹ جوڈیشری کیلئےدروازے ہمیشہ کھلے رہیں گے،آپ کبھی کسی بھی مسئلے کے لیے میرے پاس آ سکتے ہیں،جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے بھی اپنے اعزاز میں دیے گئے عشائیے سے خطاب کیا جس میں ان  کا کہنا تھا کہ ڈسٹرکٹ کورٹس کے ججز کے 90فیصد فیصلے ہائیکورٹ میں برقرار رہے،یہ بہت خوش آئند بات ہے کہ ضلعی عدلیہ کے ججز اچھا کام کر رہے ہیں، ان کا مزید کہنا تھا کہ جیسا کہ جسٹس ڈوگر نے کہا میرے دروازے بھی ہمیشہ آپ کے لیے کھلے رہیں گے۔ 

چیف جسٹس عامر فاروق کا خطاب :

اس موقع پر چیف جسٹس عامر فاروق نے بھی اپنے اعزاز میں ڈسٹرکٹ جوڈیشری کی جانب سے دیے گئے عشائیہ سے خطاب کیا، ان کا کہنا تھا کہ ضلعی عدلیہ انصاف کی فراہمی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے،ضلعی عدلیہ سے بھی اس مرتبہ ایک جج کو ہائی کورٹ کا جج بنایا گیا،جو ہائی کورٹ کے جج کے لیے نامزد ہوئے لیکن بن نا سکے ان کے لیے بھی مایوسی کی بات نہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ اس سال اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ جوڈیشری نے ریکارڈ کیسز نمٹائے،مجھے آپ کے کام پر فخر ہے،جن ججز کی ترقی ہوئی ان کو مبارکباد  جن کی ترقی نہیں ہوئی وہ بھی مایوس نا ہوں،آپ بہترین کام کر رہے ہیں، آپ کا وقت بھی آئے گا،ہم ججز سائلین کو قانون کے مطابق انصاف کی فراہمی کے لیے کام کر رہے ہیں،ان کا مزید کہنا تھا کہ میں اس سفر میں سپریم کورٹ جا رہا ہوں مگر آپ لوگ میرے دل میں ہیں،میں دل کی گہرائیوں سے ضلعی عدلیہ کا شکریہ ادا کرتا ہوں، میرے دروازے بھی ہمیشہ آپ کے لیے کھلے رہیں گے۔

 اس دوران ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ناصر جاوید رانا نے چیف جسٹس عامر فاروق کو شیلڈ پیش کی،اسلام آباد ہائیکورٹ کے سینئر پیونی جج جسٹس سرفراز ڈوگر کو بھی شیلڈ پیش کی گئی۔