کورونا کےوار جاری،مزید 41 اموات، 2408 نئے مریض
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) کورونا کا زور نہ تھم سکا،مہلک وائرس نے مزید 41 زندگیاں نگل لیں، جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 10 ہزار 717 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 5 لاکھ 6 ہزار 701 تک جاپہنچی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں اب تک 71 لاکھ 62 ہزار 626 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 40 ہزار 88 نئے ٹیسٹ کئے گئے۔جن میں سے 2 ہزار 408 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔پنجاب میں ایک لاکھ 46 ہزار 16، سندھ میں 2 لاکھ 27 ہزار 885، خیبر پختونخوا میں 61 ہزار 648، بلوچستان میں 18 ہزار 429، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 882، اسلام آباد میں 39 ہزار 340 جبکہ آزاد کشمیر میں 8 ہزار 501 کیسز رپورٹ ہوئے۔
سرکاری پورٹل کے مطابق پاکستان میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 10 ہزار 717 ہوگئی ہے۔ پنجاب میں 4 ہزار 299، سندھ میں 3 ہزار 708، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 743، اسلام آباد میں 443، بلوچستان میں 188، گلگت بلتستان میں 101 اور آزاد کشمیر میں 235 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
این سی او سی کے مطابق اب تک 4 لاکھ 61 ہزار 977 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 340 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔