گنگولی کا ٹیسٹ ڈرا کرانے پر پجارا ، پنت اور اشون کا دفاع
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)بھارت کےسابق کپتان اور ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ کے صدر سارو گنگولی نے آسٹریلیا کے خلاف سڈنی میں تیسرے ٹیسٹ میچ کے ڈرا ہونے کے بعد بھارتی بیٹسمین چتیشور پجارا، رشبھ پنت اور روی چندرن اشون کا دفاع کرتے ہوئے ان کی نکتہ چینی کرنے والوں کی سخت سرزنش کی ۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق سابق کپتان گنگولی نے مختلف حالات کے باوجود تیسرے ٹیسٹ میچ کو ڈرا کرانے پربھارتی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے اپنی ٹویٹ میں کہا ہے کہ’’ امید ہے کہ اب ہم سبھی کو پجارا ، پنت اور اشون کے کرکٹ ٹیموں میں ہونے کی اہمیت کا احساس ہوگا‘‘۔
واضح رہے کہ آسٹریلیا نے ہندوستان کو تیسرا ٹیسٹ میچ جیتنے کے لئے بہت مشکل 407 رنز کا ہدف دیا تھا جس کے لئے ہندوستان کو پانچویں دن بیٹنگ کرنی تھی جو بالکل بھی آسان نہیں تھی ، تاہم بھارتی کھلاڑیوں بہتر کھیل پیش کرکے تیسرے ٹیسٹ میچ کو ڈرا کر دیا۔