(24نیوز)وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اقتصادی و توانائی کے شعبوں پر غور ہوگا جس کا15 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق کابینہ اجلاس میں لیگل ایڈ اینڈ جسٹس اتھارٹی کے ڈی جی کی تعیناتی کی منظوری دی جائے گی۔نوشہرہ میں ریلوے اراضی پر کثیرالمنزلہ عمارت کی تعمیر کی منظوری متوقع ہے۔پاکستان کونسل آف سائنس کے بورڈ آف گورنرز کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔ کابینہ کمیٹی برائے ادارہ جاتی اصلاحات کے فیصلوں کی منظوری ایجنڈے میں شامل ہے۔ای سی سی اور کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کے فیصلوں کی منظوری دی جائے گی۔کابینہ ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل لاہورکے پولیس سٹیشن کی منظوری دے گی۔کابینہ نیشنل کونسل فار طب کے انتخابات اور ایڈمنسٹریٹر کی منظوری دے گی۔ اس کے علاوہ ہائیڈروکاربن انسٹیٹیوٹ کے ڈی جی کی پوسٹ کیلئے اضافی چارج کی منظوری دی جائے گی۔پاکستان کونسل فارسائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے بورڈ آف گورنرزکی تعیناتی ایجنڈے میں شامل ہے۔