آمدن سے زائد اثاثے،اختیارات کا ناجائز استعمال، اعجاز جاکھرانی کی ضمانت میں توسیع
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)سندھ ہائی کورٹ میں آمدن سے زائد اثاثے بنانے اور اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے پرمشیر جیل خانہ جات اعجاز علی جاکھرانی کی قبل از وقت گرفتاری کی درخواست کی سماعت ہوئی۔عدالت نے نیب پراسیکیوٹر کو پیش رفت سے آگاہ کرنے کا حکم دیتے ہوئےاعجاز علی کی 22 جنوری تک ضمانت میں توسیع کردی۔
تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں مشیر جیل خانہ جات اعجاز علی جاکھرانی کی قبل از وقت گرفتاری کی درخواست کی سماعت ہوئی۔عدالت نےنیب پراسیکیوٹر کو حکم دیا کہ آپ آئندہ سماعت پر پیش رفت جمع کرائیں جس پر نیب پراسیکیوٹر نے موقف اختیار کیا کہ درخواست کی کاپی ملی ہے تیاری کے لئے مہلت چاہیے۔وکیل جاکھرانی نے کہا کہ میرے موکل کے خلاف بدنیتی پر مبنی کارروائی کی جا رہی ہے۔گرفتاری کا خدشہ ہے ضمانت منظور کی جائے۔