عمران خان نواز شریف اور زرداری سے ایک پیسہ نہیں نکلواسکے:مصطفیٰ کمال
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)سربراہ پی ایس پی مصطفیٰ کمال کہتے ہیں عمران خان نے نواز شریف اور زرداری کو چور کہا لیکن ایک پیسہ نہیں نکلواسکے ۔خان صاحب کو ان کا پیچھا کرنے کی بجائے آگے کی پلاننگ کرنی چاہیے تھی۔
پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے 17جنوری کو کراچی میں احتجاجی ریلی نکالنے کا اعلان کردیا۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جعلی اور غلط مردم شماری کو وفاقی حکومت نے بھی تسلیم کرلیا۔ہمارا مطالبہ ہماری گنتی کی درستدگی ہے۔پاک سرزمین پارٹی نے کراچی سے را کا تسلط ختم کرنے میں کردار ادا کیا۔
انہوں نے مزید کہا موجودہ حکومت کی نااہلی کی وجہ سے نوازشریف اور زرداری کی اگلی نسلیں حکومت کرنے کے لئے تیار ہیں۔ آپ لوٹا ہوا ایک ڈالر بھی واپس نہیں لے سکے۔ کرپشن کم ہونے کی بجائے کرپشن کے ریٹ بڑھ گئے ہیں۔ لوکل گورنمنٹ کا نظام جب تک فعال نہیں ہوگا نئے لوگ آگے نہیں آسکتے ۔
مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا نواز شریف صاحب کہتے ہیں مجھے کیوں نکالا لیکن ان کو 56 ہزار کونسلرز کو نکالے جانے کا ناجائز فیصلہ نہیں دکھائی دیتا۔ آج حکمران 18ویں ترمیم ختم کرنے کی بات کررہے ہیں۔ ہمارے وزیر اعلی سے بڑا کوئی ڈکٹیٹر نہیں ہے۔ اس 18ویں ترمیم کا کوئی فائدہ نہیں اس کو ختم ہونا چاہیے۔ جب لوگوں کو اختیار نہیں مل رہا تو ان کے پاس بھی نہیں ہونا چاہیے۔ 18ویں ترمیم کو بچانا ہے تو سندھ کے سارے ڈسٹرکٹ کو اختیارات دے دو۔