سندھ سے سینیٹ کا ٹکٹ، پی ٹی آئی نے نیا طریقہ متعارف کروا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)صوبہ سندھ سےپاکستان تحریک انصاف کا سینیٹ کا ٹکٹ کس کو ملے گا، پی ٹی آئی سندھ میں سینٹ کے خواہشمند اراکین کے لئے پی ٹی آئی سندھ نے پروسس آف الیمینیشن متعارف کرادیا۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی سندھ میں سینٹ کے خواہشمند اراکین کے درمیان مقابلہ بازی کا منصوبہ مکمل کرلیا گیا ہے، سندھ سے پی ٹی آئی کے امیدوار کون ہوں گے اس کا فیصلہ ممبران صوبائی اسمبلی ووٹنگ کےذریعے کریں گے۔اس حوالے سےامیدواروں کا نام شارٹ لسٹ کرنے کے لئےپی ٹی آئی سندھ نے پروسس آف الیمینیشن متعارف کرادیا۔ ٹیکنوکریٹ اور جنرل نشستوں پر خواہشمند امیدواروں کے لئے پروسیس آف الیمینیشن اختیار کیا جائے گا۔
اس بارے میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فردوس شمیم نقوی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے اراکین سندھ اسمبلی تمام امیدواروں کے لیے ووٹنگ کریں گے، ہر کٹیگری پر کم ووٹ حاصل کرنے والا مرحلہ وار الیمینیٹ کردیا جائے گا، اور آخر میں بچ جانے والے 3 نام پی ٹی آئی پارلیمانی بورڈ کو بھیجے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ امیدواروں کے نام کا حتمی فیصلہ پارلیمانی بورڈ ہی کرے گا۔