اسلام آباد کے بعد حافظ آباد میں پولیس فائرنگ کا واقعہ سامنے آ گیا

Jan 12, 2021 | 14:45:PM
 اسلام آباد کے بعد حافظ آباد میں پولیس فائرنگ کا واقعہ سامنے آ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)قانون کے رکھوالوں کا قانون سے کھلواڑ،حافظ آباد میں پولیس اہلکاروں نے ہوٹل سے کھانا کھا کر نکلنےوالے  نوجوانوں  پر گولیاں برسا دیں۔

تفصیلات کے مطابق متاثرہ نوجوان وقاص اپنے بھائی اور دوستوں کے ساتھ ہوٹل سے کھانا کھانے آیا تھا،واپسی پر ایس ایچ او  کی سربراہی میں پولیس ٹیم نےان کا  پیچھا کیا اور  فائرنگ شروع کر دی ۔تمام پولیس اہلکار سول لباس  میں ملبوس تھے۔وقاص کو زخمی حالت میں ٹراما سینٹر منتقل  کردیا گیا۔وقاص کے والد کا کہنا ہے کہ پولیس نے واقعہ کو غلط رنگ دینے کیلئے الٹا نوجوانوں پر مقدمہ درج کر لیا ہے۔تمام نوجوانوں کی عمریں 14 سے 22سال کے درمیان ہے۔جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ خفیہ اطلاع پرچھاپہ مارا  گیا تو ملزمان کی جانب سے فائرنگ کی گئی۔