(24نیوز)قانون کے رکھوالوں کا قانون سے کھلواڑ،حافظ آباد میں پولیس اہلکاروں نے ہوٹل سے کھانا کھا کر نکلنےوالے نوجوانوں پر گولیاں برسا دیں۔
تفصیلات کے مطابق متاثرہ نوجوان وقاص اپنے بھائی اور دوستوں کے ساتھ ہوٹل سے کھانا کھانے آیا تھا،واپسی پر ایس ایچ او کی سربراہی میں پولیس ٹیم نےان کا پیچھا کیا اور فائرنگ شروع کر دی ۔تمام پولیس اہلکار سول لباس میں ملبوس تھے۔وقاص کو زخمی حالت میں ٹراما سینٹر منتقل کردیا گیا۔وقاص کے والد کا کہنا ہے کہ پولیس نے واقعہ کو غلط رنگ دینے کیلئے الٹا نوجوانوں پر مقدمہ درج کر لیا ہے۔تمام نوجوانوں کی عمریں 14 سے 22سال کے درمیان ہے۔جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ خفیہ اطلاع پرچھاپہ مارا گیا تو ملزمان کی جانب سے فائرنگ کی گئی۔