(24نیوز)خیبرپختونخوا کے علاقے کرک میں انسداد پولیو ٹیم پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں پولیو ٹیم کی حفاظت پرمامورپولیس اہلکار شہید ہوگیا۔
پولیس کے مطابق کرک کے علاقے تخت نصرتی میں انسداد پولیو مہم جاری تھی کہ اس دوران موٹرسائیکل پر سوار نامعلوم مسلح ملزمان نے پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور پولیس اہلکار پر فائرنگ کردی جس سے اہلکار موقع پر ہی شہید ہوگیا۔پولیس کے مطابق واقعے کے بعد علاقے میں پولیس کی بھاری نفری طلب کرکے پولیو مہم عارضی طور پر روک دی گئی ہے جب کہ شہید اہلکار کی لاش تحویل میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔