بھارتی سپریم کورٹ نے متنازعہ زرعی قوانین کے نفاذ کو روک دیا

Jan 12, 2021 | 15:04:PM
بھارتی سپریم کورٹ نے متنازعہ زرعی قوانین کے نفاذ کو روک دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)بھارت کے کسانوں کی بڑی جیت۔بھارتی سپریم کورٹ نے متنازعہ زرعی قوانین کے نفاذ کو روک دیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی سپریم کورٹ نے زرعی قوانین پر حکومت اور کسانوں کے موقف کو جاننے کے لئے چار رکنی کمیٹی تشکیل دینے کا حکم دیا ہے۔بھارتی حکومت اور کسان یونین کے درمیان مذاکرات کے آٹھ دور ناکام ہو چکے ہیں۔گزشتہ روز بھارتی سپریم کورٹ نے متنازعہ قوانین کو کالعدم قرار دینے کی وارننگ جاری کی تھی۔ ججز نے دوران سماعت ریمارکس دیئے کہ بھارتی حکومت نے زرعی قوانین کو انا کا مسئلہ بنا لیا ہے، حکومت کے رویہ سے مایوسی ہوئی، عدالت اپنے اوپر کسی کی موت کا ذمہ نہیں لینا چاہتی۔