ایبٹ آباد: ملک طاہر اقبال قتل کیس ، فیصل زمان ایم پی اے گرفتار

Jan 12, 2021 | 15:22:PM

(24 نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ملک طاہر اقبال قتل کیس میں ایم پی اے خیبر پختونخوا فیصل زمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

  تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما ملک طاہر اقبال قتل کیس میں انسداد دہشتگردی عدالت ایبٹ آباد نے ایم پی اے فیصل زمان کی ضمانت قبل از گرفتاری منسوخ کردی، ان پر پی ٹی آئی کے رہنما ملک طاہر اقبال کے قتل کے منصوبہ بندی کا الزام ہے۔ عدالت میں موجود ملزم فیصل زمان کوسی ٹی ڈی پولیس نے موقع پر ہی گرفتار کر لیا گیا۔

یاد رہے کہ 14ستمبر 2020کو  نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے طاہر اقبال اور ان کے ڈرائیور گل نواز کو  قتل کردیا تھا ، سی ٹی ڈی پولیس نے بٹگرام کے رہائشی اجرتی قاتل کو گرفتار کیا جس نے انکشاف کیا کہ فیصل زمان نے اسے14 لاکھ روپے دے  کر  طاہر اقبال کو قتل کرنے کا کہا تھا۔


 

مزیدخبریں