آصف زرداری،عبدالغنی مجید کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور

Jan 12, 2021 | 14:25:PM
آصف زرداری،عبدالغنی مجید کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) سابق صدر آصف علی زرداری اور عبدالغنی مجید کی حاضری سے ایک روز کی  استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی گئی۔
 اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس کی سماعت کی۔ نیب کے گواہ طارق مجید کے بیان پر ملزمان کے وکلاء کی جرح شروع ہوئی۔شریک ملزمان کے وکیل نے نیب کے گواہ سے انگریزی میں سوالات کئے۔جج اعظم خان نے وکیل کو ہدایت کی کہ اکٹھے انگلش میں اتنے سوالات نہ کریں، شاید گواہ سمجھ نہ پائے۔ملزمان کے وکیل نے گواہ پر جرح کرتے ہوئے کہا کہ پیش کردہ دستاویز آپ نے تحریر نہیں کیں، نہ یہ آپ کا اختیار تھا۔گواہ طارق مجید نے جواب دیا کہ میں نے عدالت میں پیش کردہ دستاویز تیار نہیں کیں۔

دورانِ سماعت سابق صدر آصف علی زرداری اور عبدالغنی مجید کی جانب سے 1 روزہ حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی جو عدالت نے منظور کر لی۔