تمام ادارے تباہ کردیئے گئے،ملک میں کورونی کیپیٹل ازم چل رہا ہے،شیری رحمان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پیپلز پارٹی کی رہنما سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے جلسوں میں ٹھاٹھیں مارتا ہوا سمندر تھا، عوام نے حکومت کو مسترد کردیا ہے ،حکمرانی آئین کے ذریعے ہوتی ہے، آرڈیننس جاری کرکے پارلیمان کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا لیا۔
سینٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کرکے بھی قانون سازی نہیں ہورہی ،کے پی کے میں عوام کو صحت کی سہولیات میسر نہیں ہے، حکومت نے سندھ کے لئے کچھ نہیں کیا ،پشاور میںبی آر ٹی کی بسیں چلنے کی بجائے جل رہی ہیں ،کے پی کے بھی آرڈیننس کے ذریعے چل رہا ہے،شیری رحمان نے کہا کہ تباہی سرکار نے نااہلی کے حوالے سے ہر طرح کی تاریخ رقم کر دی، ملک میں حکمرانی معلوم نہیں کہاں سے چل رہی ہے ، فرد واحد ملک نہیں چلا رہا،حکومت سے کوئی بھی شعبہ نہیں چل رہا ،ملک میں کورونی کیپیٹل ازم چل رہا ہے،انہوں نے کہا کہ انڈیا نے ہمیشہ پاکستان کو بدنام کرنے کی کوشش کی ہے،حکومت بھارت کو جواب دینے میں ناکام ہو گئی۔ بین القوامی سطح پر سفارتی ذرائع بھی بالکل ناکام ہو گئے۔ نیا پاکستان سے پرانا پاکستان بہتر تھا کم از کم لوگوں کو کھانے پینے کی اشیا مناسب ریٹ پر تو مل رہی تھی، ملک کا سب سے بڑا مسئلہ غذائی قلت اور بے روزگاری ہے، پاکستان کے تمام ادارے تباہ کردیئے گئے،انہوں نے کہا این آر او ہم نہیں مانگ رہے حکومت مانگ رہی ہے ہم بیک ڈور سے اقتدار میں کبھی نہیں آئے ہم نے ہمیشہ کام کیا اور لوگوں نے ہمیں منتخب کیا۔