بازار حصص میں تیزی ،ریکارڈ شیئرز کا کاروبار،سونا مہنگا،ڈالر سستا

Jan 12, 2021 | 17:34:PM
 بازار حصص میں تیزی ،ریکارڈ شیئرز کا کاروبار،سونا مہنگا،ڈالر سستا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)معاشی حوالے سے اہم پیش رفت،پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں دس سال میں نویں بار 80 کروڑ شیئرز کا کاروبار ہوا۔
تفصیلات کمے مطابق اسٹاک ایکسچینج میں چار ماہ بعد 21 ارب 13 کروڑ روپے مالیت کے 82 کروڑ 58 لاکھ سے زائد شیئرز کا کاربار کیا گیا ۔ اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتا م پر 100 انڈیکس میں 316 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی اور 100 انڈیکس 3 سال کی بلند سطح 45922 پر بند ہوا۔
ادھرصرافہ بازار میں ایک تولہ سونا 100 روپے مہنگا ہوکر 1لاکھ 13 ہزار 300 روپے کا ہوگیا ، دس گرام سونا 85 روپے بڑھ کر 97136 روپے کا ہوگیا جبکہ عالمی مارکیٹ میں سونا 10 ڈالر اضافے سے 1860 ڈالر فی اونس کا ہوگیا،اسی طرح
 انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 2 پیسے کی کمی ہوئی ،انٹر بینک میں ڈالر 160.39 سے کم ہو کر 160.37 روپے پر بند ہوا۔