بروقت فیصلوں سے آٹے کی قیمتوں میں استحکام آیا، وز یر اعلیٰ عثمان بزدار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) وز یر اعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ بروقت فیصلوں سے آٹے کی قیمتوں میں استحکام آیا۔پنجاب واحد صوبہ ہے جہاں 20 کلو کا تھیلا مقررہ نرخ پر دستیاب ہے ۔عوام کو ریلیف دینے کیلئے ہرممکن اقدام اٹھائیں گے،کسی کو صوبے کے عوام کا استحصال نہیں کرنے دوں گا۔
تفصیلا ت کے مطا بق وزیر اعلیٰ عثمان بزدار سے سینئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان اوروزیرصنعت وتجارت میاں اسلم اقبال کی الگ الگ ملاقاتیں۔عبد العلیم خان نے بتا یا کہ محکمہ خوراک آٹے کی مناسب سپلائی کو ہر قیمت پر یقینی بنا رہا ہے ۔تسلسل کیساتھ قیمتوں کی مانیٹرنگ کر رہے ہیں ۔میاں اسلم اقبال نے ملا قا ت کے دورا ن محکمے کی کارکردگی سے آگاہ کیا ۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی عوام کو مہنگائی سے ریلیف دینے کے لئے پرائس کنٹرول میکنزم پر مزید موثر انداز میں عملدرآمد کی ہدایت۔ انہو ں نے کہا کہ ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں کیخلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رکھی جائے، کوالٹی کی بھی باقاعدگی سے چیکنگ کی جائے۔ مصنوعی مہنگائی کرنے والے نرمی کے مستحق نہیں۔ عوام کا مفاد مقدم، شہریوں کی جیب پر ڈاکہ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ اپوزیشن صرف ذاتی مفادات کا تحفظ چاہتی ہے۔ پی ڈی ایم مسترد شدہ اورمایوس عناصر کا غیر فطری اتحاد ہے۔ اپوزیشن جماعتوں نے قومی مفادات کو یکسر فراموش کیا۔۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی منفی سیاست دفن ہو چکی ہے۔ اپوزیشن کے پاس کوئی ایجنڈا ہے نہ پروگرام۔ اس ٹولے کو انتشار کی سیاست سے توبہ کر لینی چاہیئے۔ حوالے سے عوام کو ریلیف دینے کے اقدامات پر بھی بات چیت ہوئی-میاں اسلم اقبال نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو کورونا سے صحت یاب ہونے پر مبارکباددی۔