حکومت دھاندلی زدہ ،وزیر اعظم کو مستعفی ہونا ہی پڑے گا،مولانا فضل الرحمان

Jan 12, 2021 | 18:55:PM

(24نیوز)حکومت مخالف اپوزیشن کے اتحادپاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے حکومت دھاندلی زدہ ہے،وزیر اعظم کو مستعفی ہونا ہی پڑے گا،ہمارے جلسوں میں عوام کی شرکت بے مثال رہی ہے کل لورالائی میں پی ڈی ایم کا بڑا اجتماع ہوگا ۔
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مشکلات ضرور ہیں لیکن حکومت ہٹانے کیلئے ہماری جدوجہد جاری ہے، ہر جگہ ہمیں پذیرائی مل رہی ہے۔ پی ڈی ایم کے تاریخی جلسے اور ریلیاں ہو رہی ہیں، عوامی شرکت بڑھتی جا رہی ہے۔ عوام اس وقت ایک پیج پر ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا ہماری کوشش ہے کہ جلد نااہل حکومت سے جان چھوٹ جائے۔شیخ رشید کے سوال پر مولانا نے کہا کہ وہ سنجیدہ سوال کیا کریں جبکہ ان کا کہنا تھا کہ مولانا شیرانی کے بیانات پر کچھ نہیں کہوں گا۔
 مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ دہشت گردی خاتمے کے دعوے کئے گئے لیکن اس کے باوجود واقعات ہو رہے ہیں۔ مچھ میں دہشت گردی ہوئی۔ آئے روز ٹارگٹ کلنگ ہو رہی ہے، دہشت گردی ختم کرنے کا کیوں دعویٰ کیا گیا تھا۔

مزیدخبریں