(24 نیوز)لاہورپولیس نے پہلی بارشہر بھر میں اسلحہ ڈیلروں کی انسپکشن کا آغاز کردیا ہے۔غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے ڈیلروں پر دہشتگردی کے مقدمات درج کئے جائینگے۔
تفصیلات کے مطابق سی سی پی او غلام محمود ڈوگر کا کہنا ہے کہ اسلحہ ڈیلروں سے گنز ، گولیوں اور پسٹل کا ریکارڈ چیک کیا جائے گا ۔غیر قانونی طور پر اسلحہ رکھنے والے اسلحہ ڈیلروں پر دہشت گردی کے مقدمات درج کئے جائیں گئے۔
شہر میں پولیس کے کریک ڈائون کے باعث اسلحہ ڈیلرز دکانیں بند کر فرار ہو گئے۔سی سی پی او کا مزید کہنا تھا کہ نوجوان نسل کو غیر قانونی اسلحہ سے پاک کرنے کے لئے تمام وسائل بر وقار لائیں گئے ۔