(24نیوز)سعودی عرب کا بڑا فیصلہ،اس سال پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے حج و عمرہ کے امکانات روشن ہوگئے ۔
تفصیلا ت کے مطا بق سعودی عرب نے 31مارچ سے ملک کے تمام ایرپورٹس کھولنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔دنیا بھر کی ایرلائنز کے لیے انٹرنیشنل فلائٹس آپریشن مکمل طور پر کھل جا ئیں گے۔ 31مارچ سے کورونا کے پھیلاﺅ والے ملکوں کے علاوہ فلائٹس آپریشن کی اجازت ہوگی ۔سعودی ایوی ایشن اتھارٹی نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے کہ کورونا ایس او پیز کی مکمل عمل درآمد کیا جائے گا۔
سعودی ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ جن ملکوں میں کورونا کیسز کا پھیلائوہوگا، انکے شہریوں کے کیسز کی جانچ پڑتال ہوگی۔ سعودی حکومت کی قائم کمیٹیز ان ممالک کے مسافروں کے کیسز کی جانچ کے بعد فیصلہ کرنے کی پابند ہونگی۔
روا ں سا ل حج،عمرہ کے متعلق سعودی عرب کا بڑا فیصلہ
Jan 12, 2021 | 19:22:PM