بلاول لاڑکانہ میں جلسہ رکھیں ، عمران خان بھی جلسہ کرینگے،علی محمد خان

Jan 12, 2021 | 20:06:PM
بلاول لاڑکانہ میں جلسہ رکھیں ، عمران خان بھی جلسہ کرینگے،علی محمد خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وفاقی وزیر علی محمد خان نے کہا  ہے کہ ہمارے پاس سندھ اور کراچی کا مینڈیٹ ہے، بلاول لاڑکانہ میں جلسہ رکھیں ،عمران خان بھی جلسہ کریں گے اندازہ ہو جائے گا ۔

تفصیلات کے مطابق سینٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر مملکت علی محمد خان نے کہا کہ اپوزیشن کی بات قانونی طور پر درست نہیں ،بی بی کی حکومت اٹھارہ ماہ میں چلی گئی تھی اس کے ڈانڈے رائیونڈ سے تو نہیں ملتے ہیں ۔ پنجاب میں گورنر راج عمران خان نے نہیں لگایا تھا اس دوران میرا وزیر اعظم سپریم کورٹ کی آزادی کی جنگ لڑ رہا تھا ۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ ن لیگ کی حکومت گئی تو انہیں بھی سپریم کورٹ یاد آگئی۔ گناہ بے لذت ہم نے تو کچھ بار کیا ہو گا ہم پر آئین کی پامالی کا الزام لگایا جاتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ سندھ میں آپ کا ہم سے مقابلہ ہے، ہمارے پاس سندھ اور کراچی کا مینڈیٹ ہے۔