یوٹیلیٹی اسٹورز پر سستے گھی، آئل کی قلت برقرار،عوا م پر یشا ن
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) یوٹیلیٹی اسٹورز پر سستے گھی اور آئل کی قلت برقرار ،آٹھ روز گزر گئے، 170 روپے کلو والا گھی تمام یوٹیلیٹی اسٹورز سے غائب ہے۔ لاہوریئے 260 روپے کلو والا مہنگا تیل خریدنے پر مجبور ہو گئے۔
تفصیلا ت کے مطا بق یوٹیلیٹی اسٹورز کو سستا گھی فراہم کرنے والی کمپنیوں نے قیمتیں بڑھانے کا مطالبہ کر دیا ۔حکومت کی جانب سے انکار پر سستے گھی کی سپلائی روک دی گئی ہے ۔ سپلائی رکنے سے شہری دوہری اذیت کا شکار ہو گئے ۔بار بار چکر لگانے پر مجبور ، لیکن سستا گھی کہیں دستیاب نہیں ہے ۔شہریوں کا حکومت سے مطالبہ ہے کہ منافع خوروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔دوسری جا نب یوٹیلیٹی اسٹورز انتظامیہ کاکہنا ہے کہ دو سے تین روز میں 170 روپے کلو والا سستا گھی فراہم کر دیا جائے گا۔