ملکی تاریخ میں پہلی بارنجی شعبے کوایل این جی درآمد کرنے کی اجازت
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)ملکی تاریخ میں پہلی بارنجی شعبے کوایل این جی درآمد کرنے کی اجازت مل گئی ۔اوگرانے دونجی کمپنیوں کوایل این جی کی درآمداور فروخت کا لائسنس جاری کردیا۔
تفصیلا ت کے مطا بق اوگرا نے ایل این جی کی درآمدکالائسنس 10سال کیلئے جاری کیا۔اوگرا کا کہنا ہے کہ نجی شعبے کی آمدسے ایل این جی مارکیٹ میں مقابلے کی فضا قائم ہوگی۔ اس سے پہلے صرف حکومت ہی ایل این جی درآمد کرتی تھی۔