(24 نیوز)متروکہ وقف املاک نے ڈیفالٹرز کیخلاف آپریشن شروع کردیا ، لاہور میں لیز پر دی گئی متعدد پراپرٹیز کی لیز کینسل کرد ی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق متروکہ وقف املاک نے لاہور میں ڈیفالٹرز کیخلاف آپریشن کرتے ہوئے متعدد پراپرٹیز کی لیز کینسل کرد ی۔ لیزعدم ادائیگیوں کی وجہ سے کینسل کی گئی ۔30 سالہ لیز پر دی جانے والی پراپرٹیز کے گزشتہ کی سالوں سے کرائے ادا نہ ہوئے تھے۔ لارنس روڈ فلائٹ ،صدیق پورہ ، کماہاں موزہ میں بھی متعدد پراپرٹیز کی لیز کینسل کردیں گئیں۔
لاہور کے مختلف علاقوں میں متروکہ وقف املاک کی متعدد پراپرٹیز کو رہائش، کاروبار سمیت دیگر امور پر لیز پر دیا گیا تھا۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ قبضے چھڑوانے کے لئے مزید کارروائیاں عمل میں لائی جائیں گی۔